چین اور پابندیوں کا محور

مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی تقسیم اور حکمرانی کی حکمت عملی کس طرح ناکام ہوئی؟

Prof.Juan Cole

جوآن کول، یونیورسٹی آف مشی گن میں تاریخ کے رچرڈ پی مچل کالجیٹ پروفیسر ہیں۔ وہ عمر خیام کی روباعیات (فارسی  ترجمہ) اور محمد: سلطنتوں کے تصادم کے درمیان امن کے نبی۔۔۔  نامی کتب کے مصنف ہیں۔ ان کی تازہ ترین کتاب ،”پیس موومنٹس ان اسلام “ہے۔ وہ دوحہ میں سینٹر فار کانفلیکٹ اینڈ

ہیومینٹیرین اسٹڈیز اور ڈیموکریسی فار دی عرب ورلڈ کے نان ریذیڈنٹ فیلو بھی ہیں—- مترجم

چین کے صدر شی جن پنگ کی 6 مارچ کو بیجنگ کی جاری کردہ ایک تصویر نے واشنگٹن میں زلزلے کا جھٹکا دیا۔ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی اور سعودی قومی سلامتی کے مشیر مصدق بن محمد العیبان کے درمیان چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل کھڑے تھے۔ وہ عجیب طور پر باہمی سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر ہاتھ ہلا رہے تھے۔ اس تصویر کو ذہن میں 1993 میں صدر بل کلنٹن کی تصویر لانی چاہیے تھی جس میں اسرائیل کے وزیر اعظم یتزاک رابن اور پی ایل او کے سربراہ یاسر عرفات کی وائٹ ہاؤس کے لان میں میزبانی کر رہے تھے کیونکہ وہ اوسلو معاہدے پر متفق تھے۔ اور وہ طویل عرصہ گزرا ہوا لمحہ بذات خود سوویت یونین کے انہدام اور 1991 کی خلیجی جنگ میں امریکہ کی زبردست فتح کے نتیجے میں حاصل ہونے والی ناقابل تسخیریت کا اثر تھا۔اس بار، امریکہ کو تصویر سے الگ کر دیا گیا تھا، ایک سمندری تبدیلی جو نہ صرف چینی اقدامات کی عکاسی کرتی ہے بلکہ مشرق وسطیٰ میں اس کے بعد کی تین دہائیوں میں واشنگٹن کی نااہلی، تکبر اور دوغلے رویے کی عکاسی کرتی ہے۔ مئی کے اوائل میں ایک آفٹر شاک آیا جب کانگریس کو متحدہ عرب امارات میں چینی بحری اڈے کی خفیہ تعمیر کے بارے میں خدشات نے اپنی گرفت میں لے لیا، جو کہ ہزاروں امریکی فوجیوں کی میزبانی کرنے والا امریکی اتحادی ہے۔ ابوظہبی کی سہولت افریقہ کے مشرقی ساحل پر جبوتی کے چھوٹے سے اڈے کا اضافہ ہو گی جسے پیپلز لبریشن آرمی-نیوی بحری قزاقی کا مقابلہ کرنے، تنازعات کے علاقوں سے غیر جنگجوؤں کو نکالنے اور شاید علاقائی جاسوسی کے لیے استعمال کرتی ہے۔

ایرانی آیت اللہ اور سعودی بادشاہت کے درمیان کشیدگی کو ٹھنڈا کرنے میں چین کی دلچسپی تاہم خطے میں کسی فوجی عزائم کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے پیدا ہوئی کہ وہ دونوں ممالک سے کافی مقدار میں تیل درآمد کرتا ہے اور جس کا محرک بلاشبہ صدر شی کا پرجوش بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ، تھا، جس کا مقصد یوریشیا کے زمینی اور سمندری اقتصادی انفراسٹرکچر کو وسیع تر علاقائی تجارت کے لیے بڑھانا ہے – اس ملک نے پہلے ہی چین پاکستان اقتصادی راہداری میں اربوں کی سرمایہ کاری کی ہے اور خلیجی تیل کی ترسیل کو چین کے شمال مغربی صوبوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے گوادر کی پاکستانی  اورعرب بندرگاہو ںکو تیا  رکیا گیا  ہے۔

ایران اور سعودی عرب کا جنگی بنیادوں پر ہونا ،چینی اقتصادی مفادات کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ یاد رہے کہ ستمبر 2019 میں، ایک ایرانی پراکسی یا خود ایران نے العبقائق میں بڑے پیمانے پر ریفائنری کمپلیکس پر ڈرون حملہ کیا، جس میں مختصر طور پر سعودی صلاحیت کے 50 لاکھ بیرل یومیہ ضائع ہو گئے۔ وہ ملک  یعنی سعودی عرب اب چین کو روزانہ 1.7 ملین بیرل پٹرولیم برآمد کرتا ہے اور مستقبل میں ڈرون حملوں (یا اسی طرح کے واقعات)  سے ان سپلائیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ چین ایران سے یومیہ 1.2 ملین بیرل تیل وصول کرتا ہے، حالانکہ وہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے خفیہ طور پر ایسا کرتا ہے۔ لہٰذا، خلیج میں مزید عدم استحکام چینی کمیونسٹ پارٹی کو اس وقت درکار آخری چیز ہے۔ بلاشبہ، چین پٹرولیم ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں سے دور

منتقلی میں بھی عالمی رہنما ہے، جو آخر کار مشرق وسطیٰ کو بیجنگ کے لیے بہت کم اہمیت دے گا۔ تاہم وہ دن ابھی 15 سے 30 سال دور ہے۔

چیزیں مختلف ہو سکتی تھیں۔

ایران سعودی سرد جنگ کے خاتمے میں چین کی دلچسپی، جو مسلسل  تیز اورگرم ہونے کا خطرہ رکھتی تھی، کافی واضح ہے، لیکن ان دونوں ممالک نے چین کا سفارتی چینل  ہی کیوں چنا؟ بہر حال، ریاستہائے متحدہ  امریکہ اب بھی اپنے آپ کو  دنیا کے لئے”ناگزیر قوم” کا انداز دیتا ہے۔ ، تاہم، اسرائیلی دائیں بازو کے افراد کو اوسلو امن عمل کو منسوخ کرنے کی اجازت دینے، 2003 میں عراق پر غیر قانونی حملہ اور جنگ شروع کرنے جیسی غلطیوں کی بدولت  دنیا اور مشرق وسطی کے لئےامریکی ناگزیریت اب واضح طور پر زوال پذیر ہے۔ٹرمپ کا ایران کے بارے میں غلط استعمال۔  اسےیورپ سے بہت دور کرنا، تہران کو نیٹو کے اثر و رسوخ کے دائرے میں لانے  کے لئے  صدر براک اوباما نے بہت زیادہ سیاسی سرمایہ خرچ کیا۔ لیکن بعض  ازاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے براہ راست ولادیمیر پوتن کی روسی فیڈریشن اور شی  جن پنگ کے چین کے بازوؤں میں دھکیل دیا۔

 )  JCPOA) ایک مشترکہ جامع جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن ،P5+1  ایران چین، فرانس، جرمنی، روس، برطانیہ، ا امریکہ، اور یورپی یونین  جولائی،2015  میں

تک پہنچے۔  کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن ہوگا۔  اس جوہری معاہدے کے ساتھ، اوباما انتظامیہ کی ثالثی میں ایران کے لیے جوہری ہتھیار بنانے کے تمام عملی راستے بند ہو گئے تھے۔ یہ بھی سچ ہے کہ ایران کے آیت اللہ طویل عرصے سے اصرار کر رہے  تھےکہ وہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار نہیں چاہتے ہیں، جو اگر استعمال کیا جائے تو ممکنہ طور پر بڑی تعداد میں غیر جنگجوؤں کو بھی اندھا دھند ہلاک کر دے، جو اسلامی قانون کی اخلاقیات سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اس  معائہدے نے ایران کے چلنے والے سینٹری فیوجز کی تعداد پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس سطح پر وہ بوشہر میں اپنے جوہری پلانٹ کے لیے یورینیم کی افزودگی کر سکتا ہے۔ یا یورینیم کا ذخیرہ کر سکتا ہے، اور یا جس قسم کے جوہری پلانٹ بنا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کے مطابق، ایران نے 2018 تک اپنی ذمہ داریوں کو وفاداری کے ساتھ نافذ کیا اور  اسے ہمارے ٹرمپ کے دور کی ستم ظریفی سمجھیں  کہ اس طرح کی تعمیل کے  باوجود ایران کو واشنگٹن کی طرف سے سزا دی جائے گئی۔

ایران کے آیت اللہ علی خامنہ ای نے صرف صدر حسن روحانی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے ساتھ کسی حد تک نقصان پہنچانے والے معاہدے پر دستخط کرنے کی اجازت دی تھی جس کے بدلے میں واشنگٹن کی پابندیوں سے نجات کا وعدہ کیا گیا تھا (جو انہیں کبھی  پورا نہی ہوا)۔ 2016 کے اوائل میں،  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے واقعی ایران پر 2006 کی لگائی ہوئی  اپنی پابندیاں ہٹا دی تھیں۔ تاہم، یہ ایک بے معنی اشارہ  ہی ثابت ہوا کیونکہ اس وقت تک  امریکی کانگریس نے، محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کے کنٹرول کو تعینات کرتے ہوئے، ایران پر یکطرفہ امریکی پابندیاں عائد کر دی تھیں اور یہاں تک کہ جوہری معاہدے کے تناظر میں، اور اس سے قبل ایران نے 25 بلین ڈالر کا معاہدہ بھی کیا جس کے تحت ایران کو بوئنگ سے سویلین مسافر طیارے خریدنے کی اجازت مل جاتی۔

اس سے بھی بدتر بات یہ ہے کہ اس طرح کی پابندیاں تیسرے فریق  (یعنی جو ملک ایران سے تجارت کرے گا )کو سزا دینے کے لیے بنائی گئی تھیں  اور  جنہوں نے ان کی خلاف ورزی کرنی تھی۔ رینالٹ اور ٹوٹل انرجی جیسی فرانسیسی فرمیں ایرانی مارکیٹ میں کودنے کے لیے بے چین تھیں لیکن انہیں انتقامی کارروائیوں کا خدشہ تھا۔ امریکہ نے ان پابندیوں کو ختم کرنے پر فرانسیسی بینک BNP کمپنیوں  کو 8.7 بلین ڈالر کا جرمانہ کیا تھا اور کوئی یورپی کارپوریشن اس قسم کے  نقصان کے لئے تیار نہ تھی ۔ خلاصہ یہ کہ کانگریس کے ریپبلکنز اور ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو اس طرح کی سخت پابندیوں کے تحت رکھا حالانکہ اس نے سودے بازی کی تھی، جب کہ ایرانی کاروباری افراد یورپ اور امریکہ کے ساتھ کاروبار کرنے کے لیے بے تابی سے منتظر تھے۔

. ٹرمپ نے ایران پر مالی اور تجارتی پابندیاں عائد کیں۔ اس کے نتیجے میں، اس ملک کے ساتھ تجارت ایک خطرناک تجویز بن گئی۔ مئی 2019 تک، ٹرمپ اپنے  مقاصد (اور نیتن یاہو کے  مقاصد) سے اچھی طرح کامیاب ہو چکے تھے۔ وہ ایران کی تیل کی برآمدات کو 2.5 ملین بیرل یومیہ سے کم کر کے صرف  200,000 بیرل یومیہ کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔  ایران کی قیادت نے اس کے باوجود 2019 کے وسط تک جے سی پی او اے کی ضروریات کو پورا کرنا جاری رکھا، جس کے بعد انہوں نے اس کی دفعات کو جھنجھوڑنا شروع کیا۔ ایران نے اب انتہائی افزودہ یورینیم تیار کر لیا ہے اور وہ پہلے کے مقابلے جوہری ہتھیار بنانے کے قابل ہونے کے بہت قریب ہے، حالانکہ اس کے پاس اب بھی کوئی فوجی جوہری پروگرام نہیں ہے اور آیت اللہ اس بات سے انکار کرتے رہتے ہیں کہ وہ ایسے ہتھیار چاہتے ہیں۔

حقیقت میں، ٹرمپ کی “زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم” نے خطے میں تہران کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے علاوہ کچھ بھی  نہ کیا۔  لیکن اس مین بھی اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا درحقیقت اگر کچھ ہے

تو لبنان، شام اور عراق میں صرف آیت اللہ کی طاقت ہی مضبوط ہوئی-  اس صورتحال کے بعد کے بعد، ایران نے اپنا پیٹرولیم چین کو اسمگل کرنے کے طریقے بھی ڈھونڈ لیے، جہاں اسے چھوٹی نجی ریفائنریوں کو فروخت کیا گیا جو کہ صرف مقامی مارکیٹ کے لیے کام کرتی تھیں۔ چونکہ ان فرموں کی کوئی بین الاقوامی موجودگی یا اثاثے نہیں تھے اور وہ ڈالروں میں ڈیل نہیں کرتے تھے، اس لیے محکمہ خزانہ کے پاس ان کے خلاف حرکت کرنے کا کوئی طریقہ نہیں تھا۔ اس انداز میں، صدر ٹرمپ اور کانگریس کے ریپبلکنز نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ایران اپنی معاشی بقا کے لیے چین پر بہت زیادہ انحصار کرے – اور اسی طرح مشرق وسطیٰ میں اس بڑھتی ہوئی  چینی طاقت کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو بھی یقینی بنایا۔

فروری 2022 میں جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس سے ایرانی حکومت کو فائدہ ہوا۔ بائیڈن انتظامیہ نے اس کے بعد روسی فیڈریشن پر زیادہ سے زیادہ دباؤ والی پابندیاں عائد کیں جو ٹرمپ نے ایران کے خلاف لگائی تھیں۔حیرت کی بات نہیں ہے کہ ایران اور روس تجارت اور ہتھیاروں کے سودے تلاش کر رہے ہیں اور ایران مبینہ طور پر یوکرین میں اپنی جنگی کوششوں کے لیے ماسکو کو ڈرون فراہم کر رہا ہے، اب پابندیوں کا ایک نیا محور تشکیل پا چکا ہے۔

سعودی الٹ پلٹ

جہاں تک سعودی عرب کا تعلق ہے، اس کے ڈی فیکٹو لیڈر، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو حال ہی میں مشیروں کا ایک بہتر سیٹ مل گیا ہے۔ مارچ 2015 میں، اس نے ہمسایہ ملک یمن میں ایک تباہ کن جنگ شروع کی تھی جب زیدی شیعہ (“خدا کے مددگار”) یا حوثی باغیوں نے اس ملک کے بڑی آبادی والے شمال پر قبضہ کر لیا تھا۔ چونکہ سعودی بنیادی طور پر ایک گوریلا فورس کے خلاف فضائی طاقت تعینات کر رہے تھے، اس لیے ان کی مہم ناکامی سے دوچار تھی۔ اس کے بعد سعودی قیادت نے حوثیوں کے عروج اور  مدد  کا الزام ایرانیوں پر لگایا۔ اگرچہ ایران نے واقعی کچھ رقم فراہم کی تھی اور خدا کے مددگاروں کو کچھ ہتھیار اسمگل کیے تھے، وہ ایک مقامی تحریک تھی جس کی سعودیوں کے خلاف طویل شکایات تھیں۔ آٹھ سال بعد،  یہ جنگ ایک تباہ کن تعطل کا شکار ہوگئی۔

سعودیوں نے عرب دنیا میں  کہیں کہیں ایرانی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کی بھی کوشش کی تھی، شام کی خانہ جنگی میں مطلق العنان بشار الاسد کی حکومت کے خلاف بنیاد پرست سلفی باغیوں کی طرف سے مداخلت کی۔ 2013 میں، لبنان کی شیعہ حزب اللہ ملیشیا الاسد کی حمایت میں میدان میں آگئی اور، 2015 میں، روس نے باغیوں کی شکست کو یقینی بنانے کے لیے وہاں فضائی طاقت کا استعمال کیا۔ چین نے بھی الاسد کی حمایت کی تھی (اگرچہ عسکری طور پر نہیں) اور جنگ کے بعد ملک کی تعمیر نو میں خاموش کردار ادا کیا۔

ایران اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ تناؤ کو کم کرنے کے لیے چین کی ثالثی میں کیے گئے اس حالیہ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر، سعودی    عرب نے صرف الاسد حکومت کو عربلیگ کی رکنیت کے واپس کرنے کے فیصلے کی قیادت کی ہے یاد رہے شام کو عرب لیگ سے 2011 میں عرب بہار کی بغاوتوں  کےعروج پر نکال دیا گیا تھا۔    2019کے اواخر تک، ابقیق ریفائنریوں پر  ڈرون حملے کے نتیجے میں، یہ پہلے ہی واضح ہو گیا تھا کہ  محمدبن سلمان ایران کے ساتھ اپنا علاقائی مقابلہ ہار چکے ہیں اور سعودی عرب نے کوئی نہ کوئی راستہ تلاش کرنا شروع کر دیا  تھا۔ دوسری چیزوں  اور ذرائع کے علاوہ، سعودیوں نے اس وقت کے عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی تک پہنچ کر ایرانیوں کے ساتھ ثالث کے طور پر ان کو مدد کی درخواست کی۔  عراقی صدر نےاس  ڈیل کو آگے بڑھانے کے لئے   ایرانی پاسداران انقلاب کے یروشلم بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد مدعو کیا تاکہ وہ آل سعود کے ساتھ نئے تعلقات پر غور کریں۔جیسا کہ  لوگ  یہ کبھی نہی بھولیں گے کہ، 3 جنوری 2020 کو،  جنرل قاسم سلیمانی  کو صدر ٹرمپ کے حکم پر بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک امریکی ڈرون حملے میں مار دیا گیا- حالانکہ قاسم  سلیمانی  ان مزاکرات کو خفیہ رکھنے کے لیے ایک سویلین ہوائی جہاز پر عراق گئے تھے،  اور ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ امریکیوں کو مارنے آ رہے ہیں۔  (دنیا میں امریکی سامراجی جرائم کی داستان بہت طویل ہے  -مترجم) کیا ٹرمپ سعودیوں کے ساتھ تعلقات کو روکنا چاہتے تھے؟ بلکل ایسا ہی ہے-کیونکہ امریکی ٹرمپ انتظامیہ نے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں  کو اسرائیل کے ساتھ ایران مخالف اتحاد میں شامل  کےکرنے لئے معائدہ ابراہیم 2020  میں کرایا-(دلچسپ امر یہ ہے کہ اس معائدے ابراھیم   کا      روح روان ٹرمپ کا داماد  جیرڈ کشنر تھا جو ٹرمپ انتظامیہ مین مشیر بھی تھا اور اس کا نام ابراھیم معائدہ اس لیے رکھا گیا کہ کہ اسلام، عیسائیت اور یہودیت  تینوں مزاہب ابراھیم ہیں یعنی اسے کہتے ہیں مزہبی ٹچ- مترجم)

چین کا عروج، امریکہ کا زوال

دراصل واشنگٹن اب سفارت کاروں کی پارٹی میں گھبرا گیا ہے۔ ایرانیوں کو کبھی بھی ثالث کے طور پر امریکیوں پر بھروسہ کرنے کا امکان نہیں تھا۔ سعودیوں کو ان کی بات چیت کے بارے میں بتانے سے خوف ہوا ہوگا کہ ایسا نہ ہو کہ امریکہ ایک اور ہیل فائر میزائل کے برابر حملہ کر دے۔ جیسے ہی 2022 ختم ہوا، صدر شی نے سعودی دارالحکومت ریاض کا دورہ کیا، جہاں ایران کے ساتھ تعلقات واضح طور پر بات چیت کا موضوع تھا۔ اس فروری میں، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بیجنگ کا سفر کیا، –اس وقت تک، چینی وزارت خارجہ کے مطابق، صدر شی نے دونوں خلیجی حریفوں کے درمیان ثالثی کے لیے ذاتی عزم کا اظہار کیا تھا۔ اب، ایک ابھرتا ہوا چین مشرق وسطیٰ کی ثالثی کی دیگر کوششوں کو شروع کرنے کی پیشکش کر رہا ہے، جبکہ شکایت کر رہا ہے کہ “خطے سے باہر کے کچھ بڑے ممالک” “خود غرضی” کی وجہ سے “مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی عدم استحکام” کا باعث بن رہے ہیں۔

امن ساز کے طور پر چین کی نئی اہمیت جلد ہی یمن اور سوڈان جیسے تنازعات تک پھیل سکتی ہے۔ یوریشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ پر نظر رکھنے والی اس کرہ ارض پر ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر، بیجنگ واضح طور پر ایسے کسی بھی تنازعات کے  حل کے لیے بے چین ہے جو اس کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں مداخلت کر سکتا ہو۔۔۔ چین کی کوشش ہے کہ جتنا ممکن ہو سکے ہر تنازعہ پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔اگرچہ چین کے پاس تین طیارہ بردار جنگی گروپ ہیں، اور وہ  اسےاپنے گھر کے قریب  یعنی  چین کے قریب  ہی رکھے ہوئے ہے اور مشرق وسطیٰ میں چینی فوجی موجودگی کے بارے میں امریکی خدشات اب تک بے بنیاد ہیں۔

جہاں سعودی عرب اور ایران دونوں فریق تنازعات سے تھک چکے تھے اور کسی مسیحا کے انتظار میں تھے ۔۔، بیجنگ واضح طور پر اب ایماندار صلح کنندہ  کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ تاہم ان ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی  میں چین کا   نمایاں سفارتی کارنامہ مشرق وسطیٰ کی ایک ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر اس کی پوزیشن کی عکاسی کرتا ہے جو کہ تین دہائیوں کے جھوٹے وعدوں (اوسلو)، شکست (عراق) اور منحوس پالیسی سازی کے بعد امریکی علاقائی ساکھ کی چونکا دینے والی گراوٹ  کا نتیجہ  ہے۔ ماضی میں، ایسا لگتا ہے کہ سامراجی تقسیم اور حکمرانی کی چالوں کےسبب  ایک دوسرے پر زیادہ بھروسہ نہیں کیا گیا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *